ایشیا کپ 2025: پاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئے

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 میں آج ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل بھارت کے  شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔

گنگا کے کنارے بھارتی شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔

یہ بھی پڑھیے: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟

کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے بھی دعا کی کہ انڈیا کو میچ میں طاقت اور فتح حاصل ہو۔

یہ میچ ایسے وقت میں کھیلا جا رہا ہے جب محض 5 ماہ قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج کو پہنچی۔

اس پس منظر میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ اور بھی زیادہ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے اور سرحد کے دونوں اطراف کروڑوں لوگ اپنی اپنی ٹیموں کو بہتر پرفارم کرتا دیکھنے کے لیے بےچین ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں