ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز اتوار ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو گی۔
پیر کے روز بھی ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم ملک کے کچھ علاقوں میں بارش بھی ہوئی ،پنجاب میں اوکاڑہ 09، گجرات، قصور، سرگودھا (سٹی) ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، مری میں بارش ہوئی۔
کشمیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روزریکارڈکیےگئے درجہ حرارت کے مطابق دادو،شہید بینظیر آباد، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ، سکرنڈ، لاڑکانہ، پڈعیدن، بہاولنگر،خیرپور، مٹھی اور موہنجوداڑو میں 46 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔