سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی ٹی20 اسکواڈ سے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان کی ٹیم عالمی مقابلوں کے لیے موزوں نظر نہیں آتی۔
Without Baber Azam and Rizwan team Pakistan is not fit for International tournaments #Period #PakVsIndia
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 14, 2025
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی20 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔ ٹاپ آرڈر یکسر لڑکھڑا گیا اور قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 127 رنز اسکور کیے۔
یہ اہم میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کو کامیابی کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔