منافع سمیٹنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، انڈیکس میں 950 پوائنٹس اضافہ

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کئی روز سے منافع سمیٹنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز ایک بار پھر خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی کاروباری اوقات میں 950 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 950.22 پوائنٹس یعنی 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 155,389.90 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1,500 پوائنٹس گر گیا

کاروباری بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

انڈیکس پر اثر انداز بڑے شیئرز، جن میں اے آر ایل، حبکو، ماری، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، وافی، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل شامل ہیں، سبز نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔

مارکیٹ کے شرکا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے منتظر ہیں، جو آج پالیسی ریٹ پر فیصلہ کرے گا۔

رواں برس  30 جون کو منعقدہ گزشتہ اجلاس میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا کیونکہ توانائی کی قیمتوں، خاص طور پر گیس ٹیرف میں غیر متوقع اضافے سے مہنگائی کے خدشات بڑھے تھے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

ماہرین کا خیال ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے مہنگائی کے خدشات میں اضافے کے باعث آئندہ اجلاس میں بھی شرح سود کو برقرار رکھا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا، جہاں انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد منافع سمیٹنے کی وجہ سے واپس نیچے آگیا اور ہفتہ 154,440 پوائنٹس پر بند ہوا، یوں ہفتہ وار بنیاد پر صرف 163 پوائنٹس یعنی 0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ