تعلیمی بورڈز نے منسوخ پرچوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 9 مئی کو  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے  احتجاجی مظاہروں کے باعث نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

لاہور اور راولپنڈی میں ملتوی شدہ پرچہ جات اب 17، 18 اور 19 مئی کوہوں گے،جب کہ پشاور میں ملتوی ہونے والے پیپرز 19 سے 23 مئی کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔

ملتان بورڈ نے جماعت نہم کا منسوخ کیا گیا کیمسٹری کا پرچہ 17 مئی کو لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملتان بورڈ کا ترجمۃ القرآن اور اتھیکس کا پرچہ کل بروز پیر کو ہو گا۔

دوسری جانب برٹش کونسل نے پاکستان بھر میں کیمبرج اسکول سسٹم کے تحت اے اور او لیول کے منسوخ پرچوں کے نتائج میں طلبہ کو انہی مضامین کے دیگر پرچوں کی اوسط سے نمبرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

’کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن‘ کے ٹائم ٹیبل کے مطابق 10 اور 11 مئ کو منسوخ ہونے والے مضامین میں فزکس، بیالوجی، تاریخ، لاطینی، فرنچ، اردو، جرمن، چائنیز، تھائی، سوشیالوجی، بزنس، اسلامک اسٹڈیز اور کیمسٹری شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘