لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم

منگل 16 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے شہر بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس ضمن میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر یعنی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسکول وینز اور رکشوں میں بچوں کی مقررہ تعداد سے زائد سواریاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیاں اوورلوڈنگ کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ مختلف تعلیمی اداروں کے باہر وین ڈرائیورز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر رہا ہے تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکولوں کے حاضری اور چھٹی کے اوقات میں اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ آئے۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ گاڑیوں کی چھتوں اور پائیدانوں پر کھڑے ہو کر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسی گاڑیوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور پولیس کا شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری

اسی طرح سامان کی اوورلوڈنگ کے باعث حادثات کے خدشے کے پیش نظر ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ حد سے زیادہ سامان لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ محض چالان کرنا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں بلکہ شہریوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ قانون کی پاسداری ہی ان کی اور دوسروں کی جان کی حفاظت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن