’14 مئی میثاق جمہوریت‘ : یہ تاریخ ساز دن ہے، بلاول بھٹو

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 14 مئی پاکستان اور جمہوریت کے لیے تاریخ ساز دن ہے۔ آج کے دن عوام کی مقبول سیاسی قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر سختی اور ثابت قدمی پر عمل کرنے سے غیر جمہوری سوچ کو شکست دینا ہوگی۔ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے سب کو اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔ میثاق جمہوریت پر ثابت قدمی سے عمل کرنے سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوگا اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر کو حاصل تمام اختیارات پارلیمان کے حوالے کیے تھے۔ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے آج پارلیمان پر حملے ہو رہے ہیں اور اس کے اختیارات کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیا آئین لکھا جا رہا ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کو کسی صورت میں منظور نہیں، آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے، ریاست کے باقی اداروں کا فرض ہے کہ وہ پارلیمان کے منظور کیے ہوئے قانون پر عمل کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج اس بات کی ضرورت ہے کہ میثاق جمہوریت کے جن نکات پر پر عمل نہیں ہوا ان پر عمل کیا جائے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال ہوا جو جمہوریت سے نفرت کرنے والوں کی شکست تھی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کی عظیم جدوجہد کی وجہ سے گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہوا جہاں سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر جمہوریت کا سورج طلوع ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’حوصلہ افزا بات ہے کہ آج اراکین پارلیمنٹ اور جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں با اختیار پارلیمنٹ کے اصول پر ایک صفحہ پر متحد ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو