وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’القادر ٹرسٹ کیس‘ کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، عمران خان نے ملک کے 60 ارب روپے لوٹےہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑکا کہنا تھا کہ عمران خان نے 458 کنال زمین ’القادر ٹرسٹ‘ کے نام پر لے کر ملک و قوم کے 60 ارب روپے لوٹ لیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا سیکنڈل ہے، تحقیقات سے واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ’القادر ٹرسٹ‘ کے ٹرسٹی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن اور چوری کھلے عام پکڑی گئی ہے۔ عمران خان نے ایک بند لفافے پر اپنی کابینہ سے اس کی منظوری لی ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
عطا تارڑ کا م زید کہنا تھا کہ: ’عمران خان سیاسی مخالفین پر لگائے گئےالزامات ثابت نہ کرسکے۔ انہیں اپنی لوٹ مارکا جواب دینا پڑے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی‘ کے شرپسندوں نے لاہور میں ’جناح ہاؤس‘ پر حملہ کیا، اس کی نا صرف بے حرمتی کی بل کہ اس کو مکمل تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ: ’عمران خان کی ہدایت پر شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا اور اس کے ذمہ دار مکمل طور پر عمران خان ہی ہیں۔ حکومت ہر حال میں ان ’شرپسندوں‘ اور ’دہشت گردوں‘ کے خلاف مقدمات درج کرے گی۔