ایشیا کپ تنازع: پاکستان کے میچز سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹائے جانے کا امکان

منگل 16 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کل یو اے ای کے خلاف میچ میں حصہ لے گی۔

پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد سامنے آئےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز میں حصہ نہیں لے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد یہ امکان سامنے آیا ہے کہ آئی سی سی ایشیا کپ کے دیگر میچز کے بجائے صرف پاکستان کے میچز کے لیے اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ کسی دوسرے ریفری کو تعینات کرے۔ اطلاعات ہیں کہ اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو پاکستان کے میچز میں تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا کو بتایا تھا کہ شیک ہینڈ نہیں ہوگا۔ اس سے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے میڈیا منیجر کو کہا کہ یہ تمام واقعات ریکارڈ نہ ہوں۔

میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا۔ اینڈریو رسل نے اس پر کہاکہ بھارتی بورڈ کی ہدایات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا اور بعد میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ دراصل بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟

بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کردیا، جس میں اینڈی پائی کرافٹ کو پاک بھارت میچ کے بعد دیگر میچز سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ