ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

منگل 16 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین تنازع کی شکل اختیار کر گیا، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔

دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زمبابوے کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو بقیہ ٹورنامنٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا تھا۔

پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ریفری کو نہیں ہٹایا گیا تو قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ حکومت سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان کی آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اینڈی پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے ہٹانے کے بجائے صرف پاکستان کے میچز میں ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن کو ریفری مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا سمیت کسی کھلاڑی سے مصافحہ نہیں کیا۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے انکشاف کیا کہ یہ سب کچھ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی ہدایت پر کیا گیا تھا، جس نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ کے کہنے پر کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں اپنی حکومت اور بورڈ کی ہدایت پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے روکا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کھیلنے آئے ہیں، نہ کہ کسی سے ہاتھ ملانے کے لیے، اس لیے ہم نے وہی کیا جس کی ہدایت تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز