ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی 2 کوششوں میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ تاہم تیسری اور آخری کوشش میں انہوں نے 85.28 کی تھرو پھینک کر براہِ راست فائنل میں جگہ بنالی۔
🚨 ARSHAD NADEEM QUALIFIES FOR WORLD ATHLETICS CHAMPIONSHIP FINAL WITH 85.28 M THROW..!! 🇵🇰🔥#ArshadNadeem pic.twitter.com/vRBybmasoI
— SheherYaar khattak (SK)🇵🇰🇺🇲🇬🇧💰 (@IAmSheheryaar) September 17, 2025
قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔
In his first attempt at the World Athletics Championships 2025, Olympian Arshad Nadeem threw 76.99 meters, failing to reach the automatic qualifying distance of 84.50 meters.#TOKSports #ArshadNadeem pic.twitter.com/bhJBqD3buj
— TOK Sports (@TOKSports021) September 17, 2025
چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں۔
ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کھیل سے جنگ تک: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی رقابت کا نیا باب
جاپان میں جاری عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 2024 کے پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ جہاں ندیم نے طلائی اور چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

نیرج چوپڑا ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سونے کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔ رواں برس 2025 میں جرمنی کے جولیان ویبر نے اب تک سب سے طویل تھرو (91.51 میٹر) کیا ہے، جبکہ چوپڑا نے بھی 90 میٹر سے زائد کا تھرو ریکارڈ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر
ارشد ندیم نے سرجری کے بعد مئی میں 86.40 میٹر کا بہترین تھرو پھینکا تھا، اگرچہ یہ ان کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، ان کے مداح پرامید ہیں کہ وہ فائنل راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال نیرج چوپڑا نے ندیم کو اپنے ایونٹ ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ میں مدعو کیا تھا، مگر اپریل میں پہلگام حملے کے بعد دعوت منسوخ کر دی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق جولیان ویبر، اینڈرسن پیٹرز اور کیشورن والکاٹ بھی میڈلز کی دوڑ میں شامل ہیں، لیکن نیرج اور ندیم کی موجودگی اس مقابلے کو تاریخی حیثیت دے رہی ہے، کیونکہ یہ دونوں ایتھلیٹ اپنے اپنے ملکوں کے لیے ایک نئی کھیل روایت قائم کر چکے ہیں۔
کل انشاءاللہ پاکستانی وقت کے مطابق 4:45pm میرا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ pic.twitter.com/xIYe7JXe6y
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) September 16, 2025
ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔













