انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ 2025 میں شرکت نہیں کریں گے۔ فٹنس مسائل کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں ایونٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحتیابی پر توجہ دے سکیں۔

ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی (ریہیب) کے عمل سے گزر رہے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو صحتیابی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ ان کے معالج ڈاکٹر علی شیر باجوہ کے مطابق ارشد کی انجری حالیہ بھی ہے اور شدید بھی، جس کے لیے نہایت احتیاط درکار ہے۔ اسی انجری کے باعث ارشد نے کیمبرج (انگلینڈ) میں سرجری بھی کروائی۔

مزید پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم نے انعامات کی حقیقت بتا دی

ان کی عالمی چیمپیئن شپ سمیت آئندہ مقابلوں میں شرکت ان کی مکمل صحتیابی سے مشروط ہے۔ حتمی فیصلہ مکمل بحالی کے بعد ہی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان سیلیسیا ڈائمنڈ لیگ 2025 میں ممکنہ مقابلے کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، تاہم ارشد کی سرجری کے بعد یہ آمنا سامنا اب غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک سال بعد پھر آمنے سامنے، 2 بڑے مقابلے شیڈول

ارشد ندیم نے اگست 2024 میں پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ نہ صرف گولڈ میڈل جیتا، بلکہ اولمپکس میں پاکستان کے لیے 32 سال بعد کوئی میڈل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ وہ پاکستان کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بنے۔

ان کی یہ فتح اس وقت مزید اہم ہو گئی جب پاکستان کے 7 میں سے 6 ایتھلیٹس اپنے اپنے ایونٹس سے باہر ہو چکے تھے، اور قوم کی واحد امید ارشد ندیم ہی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں