صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نوجوان اوپنر سائم ایوب ایشیا کپ 2025 میں مسلسل ناکامیوں کے باعث کرکٹ مداحوں اور ماہرین کے نشانے پر ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں وہ صرف 2 گیندوں پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، جو ان کے پچھلے چھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں چوتھا ’ڈک‘ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، سپر فور میں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟

ایک سال میں 5 ’ڈک‘, سنجو سیمسن کے برابر

سائم ایوب نے اس سال کھیلے گئے 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہو کر بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ سیمسن نے 2024 میں 13 میچز میں 5 بار صفر پر پویلین کی راہ لی تھی۔

اس فہرست میں سب سے آگے زمبابوے کے رچرڈ نگراوا ہیں، جنہوں نے 2024 میں 20 میچز میں چھ ڈک درج کیے تھے۔

ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ڈک (ٹی ٹوئنٹی آئیز):

  • رچرڈ نگراوا (زمبابوے) – 6 (2024)
  • حسن نواز (پاکستان) – 5 (2025)
  • سنجو سیمسن (بھارت) – 5 (2024)
  • سائم ایوب (پاکستان) – 5 (2025)

پاکستان کے لیے بدترین فہرست میں جگہ

سائم ایوب کے اب 44 اننگز میں 8 ڈک ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ وہ سابق کپتان شاہد آفریدی کے برابر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ڈک کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، جنہوں نے 84 میچز میں 10 بار کھاتہ نہیں کھولا۔

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ڈک (ٹی ٹوئنٹی آئیز):

  • عمر اکمل – 10 ڈک (84 میچ)
  • شاہد آفریدی – 8 ڈک (90 میچ)
  • سائم ایوب – 8 ڈک (44 میچ)

مسلسل ناکامیاں، ایک اور ریکارڈ کے قریب

ایشیا کپ میں سائم ایوب نے عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف لگاتار 3 میچز میں صفر پر آؤٹ ہو کر ایک عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔

اس سے قبل انڈرے فلیچر (ویسٹ انڈیز، 2009) اور محمد حفیظ (پاکستان، 2012) بھی بطور اوپنر تین لگاتار ڈک کا شکار ہو چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے ہی بیٹر عبداللہ شفیق چار لگاتار ڈک کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل