ایشیا کپ، سپر فور میں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے میدان میں بیٹنگ کے دباؤ اور میدان سے باہر پیش آنے والی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں جگہ بنا لی۔

بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ پہلے غیر یقینی کا شکار رہنے کے بعد ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: پاکستان یو اے ای میچ میں ایک گھنٹے کی تاخیر، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے 2 مرتبہ ایشیائی چیمپئن ہونے کے باوجود ابتدا میں مشکلات بڑھ گئیں جب اوپنرز جلد آؤٹ ہوگئے، تاہم تجربہ کار فخر زمان نے 36 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دیا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟

کپتان آغا سلمان نے 20 رنز جوڑے جبکہ آخر میں شاہین شاہ آفریدی کی 14 گیندوں پر 29 رنز کی تیز اننگز نے پاکستان کو قابل دفاع مجموعے تک پہنچا دیا۔

بولنگ میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اورابرار احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

خاص طور پر حارث رؤف نے 14ویں اوور میں دھرُوو پرشار کو آؤٹ کیا جس کے بعد یو اے ای کے بیٹرز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔

یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا نے 35 گیندوں پر 35 اور دھرُوو پرشار نے 23 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور 48 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن وہ ٹیم کو فتح کی منزل تک نہ لے جا سکے۔

مزید پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان گروپ اے سے دوسرے نمبر پر سپر 4 میں داخل ہوگیا، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

گروپ بی سے تاحال صرف سری لنکا نے کوالیفائی کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرا کوالیفائر طے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری