سندھ کے روایتی پکوان

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وادیٔ مہران اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت کے باعث جانی جاتی ہے، اس کے پکوان بھی ذائقے کے اعتبار سے منفرد نوعیت کے ہیں۔ ان میں سے چند کھانے ایسے ہیں جو سندھ کے باسی انتہائی ذوق و شوق سے کھاتے ہیں لیکن شہری ان سےہنوز لا علم ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی چند پکوانوں کے بارے میں بتائیں گے۔

سندھی کڑک
مونگ، ماش ، جنا اور مسور کی دالیں ایک یک کلو انہیں صاف کرکے بھگو دیں۔گندم آدھا کلو، لغبر ہڈی کاگوشت دو کلو، ادرک ایک بڑاٹکڑا، لہسن دس جوے چوپ کرکے، ثابت گرم مسالہ ایک چمچ ، جو آدھا کپ، دہی ایک کپ ،پسی ہلدی آدھا چائےکا چمچہ ، پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ ، نمک حسب ذائقہ ۔تمام دالوں کو نمک اور پسی مرچ ڈال کر ابالیں۔ ایک برتن میں آدھا کپ گھی گرم کرلیں اور اس میں ثابت گرم مسالا اور دو عدد پیاز کاٹ کر ڈالیں, بعد ازاںاس میں کٹی ہوئی ادرک، لہسن، دہی ملائیں۔ پانچ گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلنے کے لیے رکھ دیں ۔

جب گل جائے تو اس میں جو ، گہیوں اور ساری دالیں ڈال کر گھوٹا لگاتے ہو ئے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ گوشت دالوں ، جو اور گیہوں کا آمیزہ جب یکجان ہو جائے ، تواس پر گرم مسالہ ڈالیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔ ایک فرائینگ پین میں بچا ہوا گھی درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ باقی بچی ہوئی پیازکو باریک کاٹ کر گرم گھی میں سنہرا کرلیں۔ اب اس پر پیاز کا بگھار لگا دیں۔ مزےدار سندھی کڑک تیار ہے۔ لیموں اور چاٹ مسالا چھڑک کر نان کے ساتھ تناول فرما ئیں۔

بھجی چاول
بھجی چاول سندھ کی ایک مشہور ڈش سفید ابلے ہوئے چاول پر مشتمل ہے جو پالک کےسالن کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ سالن کو ٹماٹر ، پیاز اور لہسن کے ساتھ ایک’ ’تڑکا‘‘ دیا جاتا ہے۔

کوکی
کوکی سندھ کی مخصوص روٹی ہے جو چپٹی شکل میں ہوتی ہے۔ کوکی جو یا گندم کے آٹے سے تیار کی جاتی ہے اور دال، سبزی ، دہی یا چائے کے ساتھ کھاتے ہیں۔

سندھی بیاجی بھاجی
سندھ کے شمال میں ایک اعلی معیار کے ’’کمل ‘‘کی جڑ اگائی جاتی ہے جسےتوڑ کر مٹی کے برتن میں پکایا جاتا ہے اس پر مسالے ڈالنے کے بعد بہترین ڈش بنتی ہے جو سندھ کے دیہی علاقوں میں ذوق و شوق کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔

چی کنی
بہی (سبزی ڈش) جسے چی کنی کہا جاتا ہے، اسے سات سبزیوں کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے۔

میتھو لولو
جب کوئی شخص خسرہ کی بیماری سے مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے تو اس کی صحت یابی پر”میتھو لولو” بناکر قریبی اعزاء کی دعوت کی جاتی ہے۔ یہ ایک میٹھی روغنی ہوتی ہے جسے گندم کے آٹے سے بنایا جاتا ہے۔ اس میں تیل یا گھی اور چینی کا شیرہ اور الائچی شامل کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp