چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو قبر کی کھدائی اور میت بس کے چارجز سے ریلیف دیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت میسر ہو۔
مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ یہ سہولت تمام قبرستانوں میں فوری طور پر فراہم کی جائے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دکھ اور پریشانی کے وقت ہر ممکن ریلیف دینا اور انہیں آسانی سے خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔














