درہ خیبر کے نمکین اور مرغن کھانے دنیا بھر میں مشہور

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

درہ خیبر میں آباد قبائل اپنے روایتی کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔خوشی کے موقع پر قبائل کے نمکین اور مرغن کھانوں کاذائقہ کھانے والےمدتوں نہیں بھلاپاتے۔

قبائلیوں کی روایتی اور منفرد ڈش پٹے دانے ہیں یعنی چربی میں چپھاکر پکائے جانے والے دانے۔پٹے دانے زیادہ تر دنبے کے جگر اور چربی ہی سے تیار کیا جاتا ہے۔پٹے دانے قبائلیوں کا وہ منفرد کھانا ہےجس کےذائقے کی مثال نہیں ملتی ۔

پٹے دانے بنانے کے لیےسب سے پہلے جگر کو گرم کوئلے پر پکایا جاتا ہے۔ پھرجگر کے چھوٹے دانے تیار کیے جاتے ہیں۔جگر کے ٹکڑوں کو چادر نما چربی کی پٹیوں میںچھپایا جاتا ہےجنہیں نمک پوشی کے بعد سیخوں میںپرویا جاتا ہے۔ گرم کوئلے پر دس منٹ رکھنے کے بعد یہ لذیذ کھانا تیارہوجاتا ہے۔

پٹے دانے نہ صرف اپنے لئے بلکہ اہم مہمانوں کی تواضع کے موقع پر بھی دسترخوانوں کی زینت بنایا جاتا ہے۔یہ ڈش روٹی کےعلاوہ شام کے وقت چائے کے ساتھ بھی کھائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp