’دل کا خانہ خالی ہوگیا‘، اداکار ارباز خان کی خوشبو سے طلاق کی تصدیق

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماضی کے مقبول اداکار ارباز خان نے حال ہی میں پاکستانی فلمی انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی۔

اربا ز خان حال ہی میں وسی شاہ کے شو ’زبردست‘ میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں خوشبو خان سے علیحدگی کی خبروں کی توثیق بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟

ارباز خان کا کہنا تھا کہ میرے دل کا خانہ اس وقت خالی ہے، لیکن یہ کسی کے لیے دعوتِ عام نہیں ہے۔ میں اس مرحلے سے گزر چکا ہوں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور میں خانہ خالی رکھ کر ہی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں کیونکہ جب دل میں کوئی ہوتا ہے تو اس کے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں اور نتائج بھی آتے ہیں، جو بعض اوقات بوجھ بن جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل فلمسٹار خوشبو نے بھی ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارباز ان کے لیے سب کچھ تھے مگر مشکل وقت میں وہ کبھی ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی، بلکہ ارباز اچانک بغیر اطلاع کے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔ خوشبو نے بتایا کہ انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی وہ ان کی یادوں میں زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویٹرن اداکار آصف خان اپنی اداکارہ بہو سے ناراض

اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ارباز نے خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

خیال رہے کہ خوشبو اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس سے قبل ارباز کے والد اور پشتو فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف خان نے بھی شکوہ کیا تھا کہ پانچ برس سے بیٹے اور بہو سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ