ویٹرن اداکار آصف خان اپنی اداکارہ بہو سے ناراض

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے ویٹرن اداکار والد آصف خان اپنے اداکار بیٹے ارباز خان کی اہلیہ اداکارہ خوشبو سے ناراض رہتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس پر دبے دبے الفاظ میں کچھ بات کی ہے۔

آصف خان کا کہنا ہے کہ خوشبو سے شادی ان کے بیٹے ارباز کی بڑی غلطی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سال ہوگئے ان کی بیٹے بہو سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

آصف خان نے کہا کہ ارباز بہت اچھا بچہ تھا پتا نہیں اس نے ایسی جگہ شادی کیوں کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری گھر میں تو کوئی سیٹی تک نہیں بجا سکتا ہم اتنے سادے اور اچھے لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 28 سال بعد ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی سندھی فلم کا پریمیئر بھارت میں ہوگا

ویٹرن اداکار نے کہا کہ وہ اس شادی کے خلاف تھے لیکن ارباز خان نے پھر بھی کرلی اور اب اس ماحول میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیر اب جو ہوگیا سو ہوگیا، اب تو اس کے 2 جوان بچے ہیں۔

انہوں نے ایک دوسرے سے نہ ملنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ ہم سے تعلق رکھتے ہیں نہ ہم ان سے ملتے ہیں۔

مزید پڑھیے: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ

آصف خان نے کہا کہ میں ارباز خان سے ناراض نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ میرا پیارا بچہ ہے، ناراضگی کچھ دن کے لیے تھی لیکن اب وہ ختم ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور