نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو گزشتہ شام مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا ٹیلی فون موصول ہوا۔
مصر کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کو اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی اور اسے شراکت داری، اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی اور امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران بامعنی ملاقاتوں کا عندیہ دیا۔