ہنگری میں قبریں کھودنے کا عالمی مقابلہ، کونسا ملک جیتا کون لاسٹ آیا؟

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر سے آئے ہوئے گورکنوں نے حال ہی میں ہنگری میں منعقدہ 8ویں بین الاقوامی قبر کھدائی چیمپئن شپ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد نہ صرف گورکنوں کی محنت کو سراہنا ہے بلکہ اس پیشے کو نوجوانوں کے لیے پرکشش بنانا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کے شہر اسوان میں قدیم چٹانی قبریں دریافت

یہ منفرد مقابلہ 6 ستمبر کو منعقد ہوا جس میں 2،2 افراد پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ان کا چیلنج یہ ہوتا ہے کہ وہ 2 میٹر لمبی، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 1.6 میٹر گہری قبر 2 گھنٹوں کے اندر کھودیں اور پھر تقریباً 2.5 ٹن مٹی واپس ڈال کر خوبصورت طریقے سے قبر کا مٹی کا ڈھیر بنائیں۔

ججنگ کیسے ہوتی ہے؟

اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کی رفتار، صفائی اور ترتیب، درست پیمائش اور گہرائی دیکھی گئی۔

تمام ٹیموں کو 10 نمبروں کے اسکیل پر پرکھا گیا۔

مسلسل دوسری فتح

ہنگری کی ٹیم ’ پراکلیطوس غیر منافع بخش کمپنی‘ نے لگاتار دوسرے سال بھی مقابلہ جیت لیا۔

لازلو کس اور رابرٹ ناگی پر مشتمل اس ٹیم نے ایک گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈ میں مکمل قبر کھود کر اور بھر کر پہلا انعام اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیے: ڈھائی ہزار سال پرانی ’آئس ممی‘ کا ٹیٹو سنگھار، ماہر آرٹسٹ بھی ایسی تخلیق سے قاصر

ہنگری ایسوسی ایشن آف قبرستان آپریٹرز کے مطابق ان کی کامیابی کی وجہ روزمرہ کے کام میں پیدا کی گئی مہارت ہے نہ کہ کسی خاص تربیت کا نتیجہ۔

روسی ٹیم سب سے پیچھے

روسی شہر نووسیبیرسک کے ایک کریمیٹوریم کے ملازمین پر مشتمل ٹیم انتہائی گرم موسم کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے آخری نمبر پر رہی۔

مقصد صرف مقابلہ نہیں

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس چیمپیئن شپ کا مقصد گورکنوں کے پیشے کو سماجی عزت دلانا، نوجوان نسل کو اس پیشے کی طرف راغب کرنا اور اس جسمانی اور ذہنی مشقت والے کام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: بھاری مشینری کے بغیر اہرام مصر کیسے تعمیر ہوئے، معمہ حل ہوگیا

یہ چیمپیئن شپ سنہ 2016 سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے تاہم سال 2020 اور سال 2021 میں کورونا وبا کے باعث مقابلہ منعقد نہیں ہوسکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے