پرتگال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی دھمکیوں اور بڑھتے انسانی بحران کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطین امن کانفرنس: آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے، اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کا مطالبہ
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت کم از کم 10 ممالک بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غزہ شہر سے لاکھوں افراد کی ہجرت
غزہ کے شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار شہری غزہ شہر چھوڑ کر جنوبی علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔
A touching scene bidding farewell to freedom fighters, in which tears mix with pride, and in which sincere prayers are raised pic.twitter.com/SNHiq3BuoU
— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) September 19, 2025
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ تعداد تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی کا اسرائیل کو دو ٹوک جواب
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ یروشلم کے زیرِ زمین دریافت ہونے والا 2700 سال پرانا ’سیلوان کتبہ‘ اسرائیل کو واپس نہیں دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا ہم یروشلم کا ایک کنکر بھی نہیں دیں گے۔ یہ کتبہ سلطنتِ عثمانیہ کے دور میں دریافت ہوا تھا اور آج بھی استنبول کے عجائب گھر میں موجود ہے۔