معروف گلوکار زوبین گارگ سمندر میں تیراکی دوران ہلاک ہوگئے

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اور آسام کے معروف گلوکار زوبین گارگ سنگاپور میں ایک حادثے کے باعث انتقال کر گئے۔

52 سالہ فنکار جزیرہ نما ملک میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں 20 اور 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ زوبین گارگ اسکیوبا ڈائیونگ کے دوران جاں بحق ہوئے۔

نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے نمائندے انوج کمار بوروہا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ گلوکار کو پانی کے اندر سانس لینے میں دشواری پیش آئی، فوری طور پر سی پی آر دیا گیا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں آئی سی یو میں بچایا نہ جا سکا اور دوپہر ڈھائی بجے وفات ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:لگاتار 20 سال سے بولی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہیں؟

تاہم بعد میں منظرعام پر آنے والی تفصیلات مختلف ہیں۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ گلوکار دراصل بغیر لائف جیکٹ کے تیرتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔

ان کے مطابق زوبین گارگ نے یاٹ سے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی، پہلے وہ لائف جیکٹ پہنے ہوئے تھے مگر بعد میں اسے اتار دیا، کیونکہ وہ کہہ رہے تھے کہ لائف جیکٹ کے ساتھ تیرنا مشکل ہے۔ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔

یاد رہے کہ زوبین گارگ بالی ووڈ فلم ’گینگسٹر‘  کے مشہور گیت ’یا علی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور انہوں نے بھارتی موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ریاست کیرالا میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

صدر ٹرمپ کے گولڈ اور پلاٹینم کارڈز کیا ہیں اور اس سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کا نیا سفر، فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز

ویڈیو

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے