سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا، ایف بی آر بڑی کارروائی کے لیے تیار

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کے خلاف یکم اکتوبر سے کارروائی شروع کی جائے گی۔

ایک لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے نادرا اور لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم کی مدد سے سوشل میڈیا پر اپنی عیش و عشرت دکھانے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔ شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کو بھی کڑی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

مہنگی گاڑیاں، جائیدادیں اور زیورات چھپانے والوں پر نظر

مہنگی گاڑیوں، کشتیوں، موٹرسائیکلوں، فارم ہاؤسز، فلیٹس، بنگلوں اور قیمتی کپڑوں، جیولری اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والے افراد کے گوشواروں کی سختی سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا

شادیوں میں 20،20 ہزار ڈالر کے سوٹ پہننے اور نوٹ نچھاور کرنے والے بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔

نادرا کی معاونت، مکمل تفصیلات ایف بی آر کے پاس

ایف بی آر حکام کے مطابق نادرا کی معاونت سے ان افراد کے کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز، بیرون ملک سفر اور دیگر اخراجات کی تمام تر تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔

گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر

ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

 جو افراد مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

 ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ

ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف برقرار، ٹرمپ کال کے بعد بھی لچک نہ دکھائی

پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

سکھر میں بہیمانہ تشدد کا شکار اونٹنی علاج کے لیے کراچی منتقل

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے