سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا لی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کے بارے میں جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا جواب میں نے ایسے کرکے دیا کہ اپنی بیٹی کو سب کے سامنے ویکسین لگوا دی تاکہ واضح ہو کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

انہوں نے کہاکہ میرے 30 سالہ سیاسی سفر میں کبھی اپنے اہل خانہ کو عوامی طور پر سامنے نہیں لایا، لیکن اس بار غلط اطلاعات کو روکنے کے لیے مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے میری بیٹی مجھے عزیز ہے، ویسے ہی مجھے قوم کی ہر بیٹی پیاری ہے۔ ہمارا مقصد اللہ کی رضا کی خاطر عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ موجودہ نظام صحت میں ہر فرد کا علاج ممکن نہیں، لوگ اسپتالوں میں داخل ہونے کے بعد وہیں کے ہو کر رہ جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم ویکسینیشن کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے عام کریں۔

وفاقی وزیر کے مطابق آئندہ مزید ویکسینز متعارف کروائی جائیں گی، اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ان کا استعمال ناگزیر ہوگا۔ کینسر ایک ایسا جان لیوا مرض ہے جو صرف مریض کو نہیں، بلکہ اس کے پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے، لہٰذا اس سے بچاؤ ہی سب سے مؤثر راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر ویکسین تولیدی صحت کے لیے کتنی محفوظ، پاکستان میں لوگ بائیکاٹ کیوں کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر سے ملک میں اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کی مہم شروع کی ہے، تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، جس کا جواب آج وفاقی وزیر صحت نے دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

 ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ

ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف برقرار، ٹرمپ کال کے بعد بھی لچک نہ دکھائی

پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے