آئی فون 17 پرو بمقابلہ آئی فون 16 پرو: دونوں میں کیا فرق ہے؟

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ’آئی فون 17 پرو‘ متعارف کرا دیا ہے جو اپنے پیش رو ’آئی فون 16 پرو‘ کے مقابلے میں کئی نمایاں اپ گریڈز کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

نئے ماڈل میں 6.3 انچ کا سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے جس کی برائٹنس 3 ہزار نِٹس تک پہنچ گئی ہے، جبکہ آئی فون 16 پرو کی برائٹنس 2 ہزار نِٹس تھی۔ البتہ اس کے ایلومینیم یون آئی باڈی ڈیزائن کی وجہ سے وزن کچھ بڑھ کر 7.27 اونس ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری

کیمرے میں بھی بڑی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ آئی فون 17 پرو کا پرو فیوژن کیمرہ سسٹم 48 میگا پکسل سنسرز کے ساتھ آتا ہے، جس میں 8 گنا آپٹیکل کوالٹی زوم اور 40 گنا ڈیجیٹل زوم دیا گیا ہے۔

اس کے برعکس آئی فون 16 پرو صرف 5 گنا آپٹیکل اور 25 گنا ڈیجیٹل زوم تک محدود تھا۔ نیا ماڈل ویڈیوگرافرز کے لیے پرو ریز را، لاگ 2 اور جن لاک سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے جبکہ فرنٹ کیمرا اب سینٹر اسٹیج اور فور کے ایچ ڈی آر ویڈیو کے ساتھ مزید طاقتور ہوگیا ہے۔

کارکردگی کے اعتبار سے، آئی فون 17 پرو میں ایپل کا نیا اے 19 پرو چِپ نصب ہے جس میں ویپر چیمبر کولنگ دی گئی ہے اور یہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد بہتر پرفارمنس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

جی پی یو کورز اب نیورل ایکسیلیریٹرز کے ساتھ ہیں جو اے آئی پر مبنی گرافکس اور پراسیسنگ کو تیز تر بناتے ہیں۔ دوسری جانب آئی فون 16 پرو میں اے 18 پرو چپ موجود ہے جو اپنے وقت میں ایپل کا سب سے طاقتور پروسیسر تھا۔

قیمت کے اعتبار سے، آئی فون 17 پرو کا 256 جی بی ورژن 1 ہزار 99 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ یہ کوسمک اورنج، ڈیپ بلیو اور سلور سمیت دلکش رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان میں اس ماڈل کی متوقع قیمت 5 لاکھ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے، جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار سے 6 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی ایپل اسٹور پر نئے آئی فون 17 کے لیے دھینگا مشتی

دوسری طرف آئی فون 16 پرو کا 128 جی بی ورژن عالمی مارکیٹ میں 999 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو پاکستان میں مختلف اسٹورز پر 3 لاکھ 5 ہزار روپے سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے تک دستیاب ہے۔

256 جی بی ماڈل کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں تقریباً 3 لاکھ 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ ماڈل بلیک ٹائٹینیم، وائٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور ڈیزرٹ ٹائٹینیم رنگوں میں دستیاب ہے۔

ٹیک ماہرین کے مطابق آئی فون 17 پرو بہتر ڈسپلے، طاقتور کیمرہ اور نئی چپ کے باعث اپنے پیش رو کے مقابلے میں زیادہ پرکشش اور جدید انتخاب ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

 ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ

ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف برقرار، ٹرمپ کال کے بعد بھی لچک نہ دکھائی

پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے