وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 17 دنیا بھر میں لانچ ہوگیا ہے، لیکن اس کی قیمت ہر ملک میں یکساں نہیں۔ بعض ممالک میں یہ فون خاصا سستا ہے جبکہ کچھ میں اس کی قیمت خریداروں کی جیب پر بھاری پڑ سکتی ہے۔

اگر آپ نیا فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ جاننا فائدہ مند ہوگا کہ کہاں سے خریدنا سب سے بہتر رہے گا۔

یہ ہیں وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 (256 جی بی بیس ماڈل) سب سے سستا ہے اور وہ جگہ جہاں یہ سب سے مہنگا ہے:

امریکا

قیمت: 799 ڈالر

دنیا بھر میں سب سے سستی قیمت امریکا میں ہے لیکن یہ ماڈل صرف eSIM سپورٹ کرتا ہے، اس لیے اگر آپ فزیکل سم کارڈ استعمال کرتے ہیں تو یہ مسئلہ بن سکتا ہے۔

کینیڈا

قیمت: 1,129 کینیڈین ڈالر

کینیڈا میں امریکا کے قریب ترین قیمت اور ساتھ ہی فزیکل سم کا آپشن بھی موجود ہے۔ اگر اس کو امریکی ڈالر کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ قیمت 816 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)

قیمت: 3,099 درہم

کم ٹیکس کی وجہ سے دبئی اور ابوظہبی بھارتی خریداروں میں ہمیشہ سے مقبول رہے ہیں۔ یہاں آئی فون 843 امریکی ڈالر کے برابر فروخت ہورہا ہے۔

چین

قیمت: 5,999 یوآن

چین میں اگرچہ آئی فون 17 کی قیمت امریکا اور کینیڈا کے مقابلے میں زیادہ ہے مگر قیمت بھارت سے کم ہے، اس قیمت کو امریکی ڈالر کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ 842 ڈالر بنتی ہے۔

جاپان

قیمت: 129,800 ین

یو اے ای سے کچھ زیادہ لیکن بھارت کے مقابلے میں اب بھی کافی سستا آئی فون 17 جاپان میں دستیاب ہے۔ یہاں آئی فون 879 امریکی ڈالر کے برابر میں فروخت ہورہا ہے۔

آسٹریلیا

قیمت: 1,399 آسٹریلین ڈالر

بھارت کے برابر کے قریب، البتہ ٹورسٹ ریفنڈ اسکیم کے تحت ٹیکس ریفنڈ کی سہولت فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ اگر امریکی ڈالر کی عینک سے دیکھا جائے تو آسٹریلیا میں آئی فون 932 امریکی ڈالر کے برابر قیمت میں فروخت ہورہا ہے۔

برطانیہ (سب سے مہنگا)

قیمت: 949 برطانوی پاؤنڈ

یہ فہرست میں سب سے مہنگا ملک ہے جہاں آئی فون 17 کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ یہ 1291 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی