بھارتی فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
26 سالہ ارشدیپ نے یہ سنگ میل گزشتہ روز ابو ظہبی میں عمان کے خلاف ایشیا کپ کے گروپ میچ کے دوران عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ 64 میچز میں انجام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی کی 100 وکٹیں، عمران خان کا ریکارڈ برابر
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے حارث رؤف کے پاس تھا جنہوں نے 71 میچز میں یہ اعزاز پایا تھا۔ دنیا میں صرف افغانستان کے راشد خان (53 میچز) اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا (63 میچز) ہی ان سے آگے ہیں۔
ارشدیپ کی 100 وکٹیں اوسط 18.49 کے ساتھ گزشتہ 8 برسوں میں مکمل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان ٹی 20 میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 7ویں باؤلر بن گئے
بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی اس میچ میں سنگ میل عبور کیا، وہ یوزویندر چہل کے ساتھ بھارت کے مشترکہ دوسرے کامیاب ترین ٹی20 بولر بن گئے ہیں۔ پانڈیا نے عمان کے حماد مرزا کو 51 رنز پر آؤٹ کیا اور اپنی 96 وکٹیں مکمل کیں۔