ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ میٹنگ میں نوجوان اوپنر صائم ایوب کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر غور کیا گیا اور انہیں اوپننگ سے ہٹا کر چوتھے نمبر پر کھلانے کا امکان ہے تاکہ ان کی بیٹنگ تکنیک زیادہ مؤثر ثابت ہو۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی قومی کھلاڑیوں سے اکیڈمی میں ملاقات کی، اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے عزم کا اظہار کیا کہ بھارت سے سابقہ میچ میں شکست کا بدلہ جیت کی صورت میں لیں گے، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے۔

چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔ کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔

محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ اسٹاف اور کھلاڑی اپنا ٹریننگ سیشن ختم کرکے ہوٹل چلے گئے۔

اس سے قبل پاکستانی اور بھارتی فینز نے آئی سی سی اکیڈمی آمد پر پاکستان ٹیم کا استقبال کیا، بھارتی کرکٹ فینز نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر لیں۔

دوسری جانب حسن نواز کو ڈراپ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مڈل آرڈر میں استحکام لایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، سپر فور میں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں تجربہ کار شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر انحصار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ہائی وولٹیج مقابلہ کل (اتوار) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چوہدری شجاعت کے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبریں درست نہیں، ترجمان مسلم لیگ ق

سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب

میانوالی: نامعلوم افراد کا الیکٹرک بس پر پتھراؤ، شیشے توڑ دیے

سعودی عرب کی معاشی طاقت اور پاکستان کی ایٹمی قوت مل کر ایک نئی عالمی سپر پاور بنتی ہیں، رانا ثنااللہ

سلمان خان فلم کی شوٹنگ سے عارضی وقفہ کیوں لے رہے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے