ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کس خاتون کرکٹر نے توڑا؟

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی خاتون بلے باز سمرتی مندھانا نے ہفتے کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 50 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

مندھانا نے یہ کارنامہ انجام دے کر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2013 میں جے پور میں آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یہ نہ صرف بھارت کی تیز ترین ون ڈے سنچری ہے بلکہ خواتین ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر دوسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے 2012 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کرکٹ کا فروغ: ذکا اشرف کی ہمسایہ ممالک کے حکام کو ظہرانے کی دعوت

آسٹریلیا کے 413 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں مندھانا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بیَتھ مونی کی شاندار سنچری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ مونی نے 57 گیندوں پر سنچری بنائی تھی اور وہ کرن رولٹن کے ہمراہ دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ رکھتی تھیں مگر یہ اعزاز کچھ ہی گھنٹوں بعد مندھانا کے نام ہو گیا۔

یہ مندھانا کی اس کیلنڈر ایئر میں چوتھی اور کیریئر میں دوسری مرتبہ لگاتار 2 سنچریاں ہیں جو بھارت کی کسی اور کھلاڑی کے حصے میں اب تک دو بار نہیں آیا۔ اب وہ 13 ون ڈے سنچریوں کے ساتھ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کے برابر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ میگ لیننگ کی 15 سنچریاں اب بھی سب سے زیادہ ہیں۔

اس سے قبل دوسرے میچ میں مندھانا نے 117 رنز بنا کر بھارت کو 102 رنز سے فتح دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

ادھر آسٹریلوی بیٹنگ لائن نے بھی بھارتی باؤلرز کو شدید دباؤ میں رکھا۔ بلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ نے ٹیم کو 412 رنز تک پہنچا دیا جو بھارت کے خلاف آسٹریلیا کا سب سے بڑا ون ڈے اسکور ہے۔

آسٹریلیا نے میچ میں 60 چوکے اور 5 چھکے جڑے اور تقریباً ہر 4 گیندوں پر ایک باؤنڈری لگائی۔ اگرچہ وہ خواتین ون ڈے کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے تھے مگر آخری اوورز میں ڈرامائی ناکامی کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی

راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان منظرعام پر آگیا

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر باولنگ میں دھوم

’ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم کا لندن میں خطاب

ویڈیو

راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر باولنگ میں دھوم

’ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم کا لندن میں خطاب

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ