’ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم کا لندن میں خطاب

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا اور ان کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے اصل سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا آپ لوگوں نے اپنی محنت سے قیمتی ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں، میں کیوں نہ آگے بڑھ کر آپ کو سلام پیش کروں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی طور پر بھی دنیا بھر میں پاکستان کا دفاع کرتے ہیں، جس پر وہ انہیں سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اشعار بھی سنائے اور حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی۔

معرکہ حق اور دفاعِ وطن

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاکول میں انہوں نے پہلگام واقعے سے پاکستان کی لاتعلقی کا اعلان کیا تھا اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، مگر ہمسایہ ملک نے اس کا کوئی جواب نہ دیا اور دشمن نے پاکستان پر حملہ کیا۔

شہباز شریف کے مطابق ہم نے ایک جھٹکے میں دشمن کے چھ جہاز زمین بوس کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ اب مجھے اجازت دیں، دشمن کو سبق سیکھائیں گے۔

کامیابی کی دو وجوہات

وزیراعظم کے مطابق ایک عرب ملک کے سربراہ نے ان سے پوچھا کہ فتح کی اصل وجوہات کیا تھیں؟

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلی وجہ فوج کی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت تھی اور دوسری وجہ سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو ایسی فتح دی کہ مشرق سے مغرب تک سبز پاسپورٹ کو عزت دی جا رہی ہے۔

کشمیر اور خطے کے مسائل

وزیراعظم نے کہا کہ وہ کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کشمیر، پانی اور تجارت جیسے مسائل پر برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے۔ تاہم ان کے مطابق خطے میں امن کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل ہونا ناگزیر ہے۔

غزہ کی صورتحال پر اظہارِ افسوس

اپنے خطاب کے آخر میں وزیراعظم نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتی آنکھوں نے ایسے دلخراش مناظر کبھی نہیں دیکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ