بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع زیارت میں اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے کمسن بیٹے کو سفاکانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ دونوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ہرنائی کے علاقے زردآلو سے برآمد ہوئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق محمد افضل اور ان کے بیٹے کو 2 ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ چند روز قبل اغوا کاروں کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی، جس میں شہید اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے نے حکام سے اغوا کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل

بلوچستان حکومت نے اس واقعے کے بعد مجرموں کی نشاندہی پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

افسوسناک واقعے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہید اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل ایک فرض شناس، دیانتدار اور قابل افسر تھے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت خلوص سے انجام دیں۔

انہوں نے کہاکہ محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا اور وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ معصوم جانوں کے قاتل اور امن کے دشمن اپنے عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔

لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدا کی قربانیاں بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے مشعل راہ ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت سوز اقدام قرار دیا۔

انہوں نے شہید افسر اور ان کے بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ پایا، وہ ایک فرض شناس اور محنتی افسر تھے جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث درندے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور انہیں ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ