معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے صابر شہید اسٹیڈیم میں ’معرکہ حق بنیان مرصوص‘ کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کا اعلان کیا۔

جلسے میں وزرائے حکومت، سابق وزرائے اعظم، سیاسی و مذہبی رہنما، سول سوسائٹی، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ گاہ ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’پاک فوج زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر نے جلسے سے خطاب میں پونچھ کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیکج اتحادی حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا نتیجہ ہے۔

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام ہمیشہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ ہمیں قابض افواج اور محافظ افواج کے فرق کو واضح طور پر سمجھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے حالیہ دنوں میں لیپہ سیکٹر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جو ہماری بہادری اور مستعدی کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کا عالمی سطح پر اثر و رسوخ بڑھے گا اور مسئلہ کشمیر کو مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے اس پر طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارت کے تجزیہ کاروں پر موت کی سفیدی چھا گئی ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ان کے پیچھے پاکستان جیسی مضبوط فوج موجود نہیں، مگر کشمیری عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایسی دفاعی قوت حاصل ہے جس نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

جلسے میں سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد، سردار یعقوب، راجا فاروق حیدر اور سردار تنویر الیاس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار حسن ابراہیم، موسٹ سینیئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، فیصل ممتاز راٹھور، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار عامر الطاف، جاوید بٹ سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمارا محافظ، آزاد کشمیر میں افراتفری پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عتیق

جلسے میں عوام کی جانب سے افواجِ پاکستان کو ’معرکہ حق‘ میں کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے خطاب کے آخر میں کہاکہ پاکستان سے ہماری محبت اور وفا غیر مشروط ہے، اور یہ تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ دشمن اگر پھر آیا تو ہم اندر گھس کر ماریں گے۔ ہمیں ہر سازش کو سمجھنا اور اس کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل کا شدید ردعمل

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ