گزشتہ 3 سالوں میں قرضوں کے بوجھ میں دگنا اضافے کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس پر وزارت خزانہ نے وضاحت کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔
وزارت خزانہ کے ایک اعلامیے کے مطابق رواں سال جون میں وفاقی حکومت پر قرضوں کا مجموعی حجم 80 ہزار ارب روپے کی سطح پر پہنچ چکا تھا جبکہ 3 سالوں کے دوران قرضوں میں 31 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟
قرض میں اضافہ دگنا نہیں ہوا ہے سوشل میڈیا پر قرضوں میں 43 ارب روپے کا قرض لینے کی جھوٹی پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے۔
Pakistan’s debt-to-GDP ratio rose to 73.2% in FY25, up from 70.3% in FY24. The increase was driven by a 13% rise in total debt compared to 8% growth in nominal GDP, pushing the ratio above the 10-year average of 70%. pic.twitter.com/mxcyurpbxO
— Topline Securities Ltd (@toplinesec) September 9, 2025
پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں سے روپے کی قدر کم ہوئی تھی جس سے قرض میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2022 میں قرضوں کی شرح نمو 23 فیصد اور سال 2023 میں 28 فیصد تھی جو کہ کم ہو کر 2024 میں 13 فیصد پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 11 ماہ میں حکومت نے ریکارڈ 2 ہزار 600 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کیا ہے جس سے بیرونی قرضے کا حصہ 38 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد تک رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی بڑی کامیابی: 2 ہزار 600 ارب روپے کے قرضے مقررہ وقت سے پہلے ادا
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جون 2024 سے جون 2025 تک صرف ایک سال میں مجموعی قرضوں میں 8 ہزار 974 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
حکومت ملکی قرضوں کا بڑا حصہ اندرونی ذرائع سے لے رہی ہے اور ایک سال میں مقامی قرضوں کا حجم 47 ہزار 160 ارب روپے سے بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف
یوں ایک سال میں مقامی قرضوں میں 7 ہزار 311 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
جون 2025 کے صرف ایک مہینے میں مقامی قرضہ 1.9 فیصد بڑھ کر 53 ہزار 460 ارب سے بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضے بھی بڑھتے جارہے ہیں گزشتہ سال بیرونی قرضے 21 ہزار 754 ارب روپے تھےجو اب 23 ہزار 417 ارب روپے ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف، قومی سطح پر بٹ کوائن ذخائر قائم کرنے کا منصوبہ
بیرونی قرضے میں سالانہ 7.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایک ہی مہینے میں بیرونی قرضےبھی 3.7 فیصد بڑھ گئے ہیں ان قرضوں پر سود کی ادائیگی بھی ملکی خزانے پر بوجھ بنتا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قرضوں پر سود کی مجموعی ادائیگیاں 9 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہوگئی ہیں جبکہ قرضوں اور سرکاری ضمانتوں سمیت ادائیگیوں کے بوجھ کا کُل حجم 94 ہزار ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔