پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ ان تقریبات کے دوران ہانیہ عامر کو بنگلا دیشی مداحوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ہانیہ عامر سے دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور بنگلا دیشی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شکیب خان میں سے کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: کیا ہانیہ عامر کی شادی ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
اس سوال پر ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے حاضرین کی جانب دیکھا اور ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہاں موجود زیادہ تر افراد شکیب خان کو پسند کرتے ہیں، اس لیے میرا جواب بھی شکیب خان ہے
View this post on Instagram
ان کا یہ جواب سن کر تقریب میں موجود افراد نے خوب تالیاں بجائیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی حاضر جوابی کو سراہا کہ وہ اس وقت بنگلا دیش میں ہیں تو ظاہر ہے ان کے ہیرو کی ہی تعریف کریں گی جبکہ کئی صارفین ان پر تنقید بھی کرتے نظر آئےکہ شاہ رخ خان اور شکیب خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈھاکا میں گزارے گئے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں انہیں مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔