جعلی فیس بک آئی ڈی سے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو 6 سال قید کی سزا

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت کے مطابق ملزم عبداللہ سلیم نے اپنی دوست کی منگنی کی تجویز مسترد ہونے کے بعد جعلی اکاؤنٹس بنا کر اس کی نامناسب تصاویر شیئر کیں اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) یسرہ اشفاق نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ نے الزامات ثابت کردیے ہیں کہ ملزم نے شکایت کنندہ اور اس کے خاندان کی عزت کو مجروح کیا، اس کی رضامندی کے بغیر ویڈیوز اور تصاویر عام کیں اور سوشل میڈیا پر ہراساں کیا۔

عدالت نے ملزم کو انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کی دفعات 20، 21 اور 24 کے تحت دو، دو سال قید کی سزا سنائی، جو ملا کر کل 6 سال بنتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ثبوتوں سے یہ واضح ہوا کہ منگنی کی تجویز رد ہونے پر ملزم نے انتقاماً یہ عمل کیا۔ مقدمے کے دوران استغاثہ نے متاثرہ لڑکی کا بیان، سکرین شاٹس، آئی پی لاگز، واٹس ایپ ریکارڈ اور فرانزک رپورٹ پیش کی۔ فرانزک معائنے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ جعلی اکاؤنٹس اور ترسیلات ملزم کے نمبر اور آئی پی ایڈریس سے منسلک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نے اعتراف کیا اور اسے دھمکی دی کہ وہ کسی سے شادی نہیں کر سکے گی، حتیٰ کہ اسے خودکشی پر مجبور کر دے گا۔ تاہم ملزم نے تمام الزامات سے انکار کیا لیکن عدالت نے اس کا مؤقف مسترد کردیا۔

یہ مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی