تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، پلیئر آف دی میچ نشرہ کا بھی 6 کا اشارہ

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتا، تاہم تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مہمان ٹیم کی پوری اننگز صرف 115 رنز پر سمٹ گئی۔ کپتان لاورا وولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ باقی کھلاڑی پاکستانی اسپنرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 26 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیدہ اروب شاہ نے 2 جبکہ ڈیانا بیگ اور عمائمہ سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

116 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا میں دباؤ کا شکار ہوئی جب عمائمہ سہیل بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئیں۔ تاہم مونیبہ علی اور سدرہ امین نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ مونیبہ علی نے 76 گیندوں پر 44 رنز بنائے جبکہ سدرہ امین نے 94 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 50 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرادیا

ناتالیہ پرویز نے بھی 14 رنز کی تیز اننگز کھیلی اور پاکستان نے 31ویں اوور میں 117 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔

نشرہ بھی ۔۔۔

شاندار بولنگ کرنے پر پاکستان کی نشرہ سندھوکو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے بعد نشرہ نے بھی سدرہ امین اور حارث رؤف کی طرح انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا۔

نشرہ سندھو اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 6  وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد 6 کا اشارہ  کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی