جب دن اور رات برابر ہو جائیں تو یہ کس بات کا اعلان ہوتا ہے؟

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک انوکھا اور دلکش فلکیاتی مظہر دیکھنے کو ملا جب دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو گیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سورج خطِ استوا کے عین اوپر تھا، اور اس لمحے کو اعتدالِ خریف (Autumnal Equinox) کہا جاتا ہے۔

یہ واقعہ ہر سال صرف دو مرتبہ پیش آتا ہے، اور کل کے ساتھ شمالی نصف کرے میں خزاں کی باضابطہ آمد ہو گئی ہے۔

اب رفتہ رفتہ دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونے لگیں گی، یہاں تک کہ دسمبر میں سب سے لمبی رات اپنے جوبن پر ہوگی۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ خزاں کے رنگ بکھرنے اور سردیوں کی ہلکی آہٹیں اب فضا میں گھلنے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی سیٹلائٹس نے مصنوعی سورج گرہن پیدا کرکے تاریخ رقم کردی

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جہاں ہمارے خطے میں خزاں کا آغاز ہوا، وہیں جنوبی نصف کرے میں بہار کی آمد کا جشن شروع ہو گیا۔ ایک طرف درختوں کے پتے جھڑنے لگے ہیں تو دوسری طرف کہیں کلیاں کھلنے کی تیاری میں ہیں۔

یہ دن صرف سائنسی اہمیت ہی نہیں رکھتا بلکہ دنیا کی کئی قدیم تہذیبوں میں بھی اس کی اپنی علامتی اور ثقافتی اہمیت رہی ہے۔

قدیم کاشتکار معاشروں میں یہ دن نئی فصل کی تیاری اور موسم کی تبدیلی کا اشارہ سمجھا جاتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین اور سورج کی یہ ترتیب سال میں صرف 2 مرتبہ وقوع پذیر ہوتی ہے، ایک بار مارچ میں ’اعتدالِ ربیع‘ کے موقع پر اور دوسری بار ستمبر میں ’اعتدالِ خریف‘ کے موقع پر۔

کل کا دن انہی نایاب لمحوں میں سے ایک تھا جب زمین اور سورج نے دن اور رات کو ایک ہی پلڑے میں رکھ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے