بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹس نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو بھنگ (کینابِس) کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں سے حمل سے پہلے، دورانِ حمل اور بعد از حمل بھنگ کے استعمال کے بارے میں لازمی سوال کریں۔

یہ سفارشات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکا میں بھنگ کے استعمال میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو اس کی بڑھتی ہوئی قانونی حیثیت اور سماجی قبولیت کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ ’بھنگ‘ کو کم خطرناک دوا قرار دینے کا سوچ رہے ہیں، اسٹاکس میں تیزی

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ڈرگ ابیوز کے مطابق 2019 میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد خواتین پر کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آیا کہ 2002 سے 2017 کے درمیان حاملہ خواتین میں بھنگ کے استعمال کی شرح دوگنی ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق بھنگ میں موجود نشہ آور جزو ٹی ایچ سی بچے تک پہنچ سکتا ہے اور دودھ میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ جنین میں 5 ہفتوں کی عمر میں ہی کینابینوئڈ ریسپٹرز پائے جا سکتے ہیں جس سے قبل از وقت نمائش کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق دورانِ حمل بھنگ کے استعمال سے بچے کا وزن کم ہونے، نوزائیدہ کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخلے، پیدائش کے وقت اموات اور طویل مدتی مسائل جیسے توجہ کی کمی اور سیکھنے میں مشکلات کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قلات میں کئی ایکٹر پر محیط بھنگ کی فصل تباہ کر دی گئی

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنگ کے استعمال پر مکمل اعداد و شمار اب بھی محدود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو بھنگ سے متعلق سوال غیر جانبدارانہ اور محتاط انداز میں کرنا چاہیے تاکہ مریضوں میں خوف نہ پیدا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ انتقال کرگئے

بھارتی گلوکار کمار سانو مشکل میں، سابق اہلیہ نے سنگین الزامات لگادیے

مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پاکستان کی مشکلات میں اضافہ، آخری 5 ٹی20 میچوں میں سری لنکا کے خلاف کیا نتیجہ رہا؟

برطانیہ کا نیا اقدام: ٹاپ ٹیلنٹ کے لیے ویزا فیس ختم کرنے پر غور

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار