’زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘، کترینہ کیف نے ’امید‘ سے ہونے کا اعلان کر دیا

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ کافی عرصے سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش میں تھیں اور اب بالآخر کترینہ کیف اور وکی کوشل  نے اس خوشخبری کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

بالی ووڈ کی اس مقبول جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کترینہ اپنے بیبی بمپ کو تھامے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ وکی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

کترینہ اور وکی کوشکل نے انسٹاگرام پر خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہمارے دل خوشی اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ اداکار ورون دھون نے تبصرہ کیا، ’میرا دل خوشی سے بھر گیا‘۔ ایک مداح نے لکھا ’چھوٹی کیٹ یا وکی آ رہا ہے‘۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اس جوڑے کے لیے انتہائی خوش ہیں جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’خوش رہیں آپ اس کی حقدار ہیں‘۔

یاد رہے کہ یہ جوڑا 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ کترینہ کیف کے اُمید سے ہونے کی خبریں اپریل 2023 اور 2022 میں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ایسی خبروں کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان حکومت کا لیویز فورس میں اصلاحات کا اعلان، پرانے نوٹیفکیشنز منسوخ

بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ: بی ایریا کو اے ایریا میں بدلنے کے نوٹیفکیشنز واپس

ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی درخواستیں مسترد

ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس کی نیلامی کا خطرہ

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار