کرکٹ کی دنیا کے عظیم اور لیجنڈری ایمپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈکی برڈ کا شمار ان ایمپائروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور غیر متنازع فیصلوں کے ذریعے عالمی کرکٹ کو ایک نئی پہچان دی۔
Everyone at the England & Wales Cricket Board is deeply saddened to hear of the passing of Dickie Bird.
A proud Yorkshireman and a much-loved umpire, he will be sorely missed.
Rest in peace, Dickie 🤍 pic.twitter.com/NHNF9y44Ms
— England Cricket (@englandcricket) September 23, 2025
ڈکی برڈ کا اصل نام ہیرالڈ ڈینس برڈ تھا، وہ 19 اپریل 1933 کو انگلینڈ کے علاقے بارنسلے (یورکشائر) میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں وہ کرکٹر کے طور پر کھیل کے میدان میں اترے، لیکن ایک حادثے نے ان کا کھلاڑی بننے کا خواب ادھورا چھوڑ دیا۔ تاہم قسمت نے ان کے لیے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب لکھا، اور یوں وہ ایمپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ اور ناقابل فراموش لمحات
انہوں نے 1973 میں انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ میں ٹیسٹ ایمپائرنگ کا آغاز کیا اور 23 سالہ کیریئر کے دوران دنیا کے بڑے میدانوں میں ایمپائرنگ کی۔ وہ 66 ٹیسٹ میچز، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ورلڈ کپ فائنلز میں امپائرنگ کرنے والے واحد شخصیت ہیں۔
ڈکی برڈ کی ایمپائرنگ کی سب سے بڑی خوبی ان کا دیانت دار، شفاف اور غیر جانبدار انداز تھا جس نے کھلاڑیوں اور شائقین کا اعتماد ہمیشہ ان پر قائم رکھا۔
ڈکی برڈ کے مشہور ترین انداز میں ان کی ’اونچی اٹھی ہوئی انگلی‘ شامل تھی، جو ان کے فیصلے کو ایک علامت کی طرح پہچان دیتی تھی۔ کھلاڑی اور شائقین دونوں ہی ان کے انداز کو کرکٹ کا حصہ سمجھنے لگے تھے۔
An emotional Dickie Bird wipes away a tear after being given a guard of honour by England and India at the start of his 66th and last Test, Lord’s, June 20th 1996. He retired from all cricket at the end of the following summer pic.twitter.com/J81XSLcKik
— Historic Cricket Pictures (@PictureSporting) September 23, 2025
مزید پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث
ایمپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈکی برڈ کرکٹ کے حلقوں میں متحرک رہے۔ انہوں نے اپنی خود نوشت سوانح حیات “My Autobiography” لکھی جو برطانیہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کھیلوں کی کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔
کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (MBE) سے بھی نوازا گیا۔
This Is Your Life. Rest in peace, Harold Dennis ‘Dickie’ Bird 🤍 pic.twitter.com/jFMk37apcw
— Leeds Star TV (@LeedsStarTV) September 23, 2025
ان کی زندگی اور خدمات کے باعث انہیں صرف ایک ایمپائر ہی نہیں بلکہ کرکٹ کی تاریخ کا اہم کردار مانا جاتا ہے۔ ڈکی برڈ کے انتقال پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے، اور ان کی یادیں شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔