ماسٹر چنگان کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑٰی ڈیپل SO5 متعارف

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ایک نیا سنگ میل عبور ہونے جارہا ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل) نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں ملک کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ ایس یو وی ڈیپل S05 متعارف کرا رہا ہے، جو ایک بار چارجنگ اور ایندھن کی مدد سے 1000 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان پاکستان نے الیکٹرک گاڑیاں دیپال ایل 07 اور ایس 07 لانچ کر دیں

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانیال ملک کے مطابق ڈیپل S05 کا آغاز پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ نہ صرف صارفین کے ذہنوں میں موجود رینج اینگزائٹی کو ختم کرے گا بلکہ ایک ایسی جدید ای وی پلیٹ فارم متعارف کرا رہا ہے جو مقامی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈیپل S05 کو C-سیگمنٹ SUV کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی اسے اپنے طبقے کی دیگر گاڑیوں سے منفرد بناتے ہیں۔ یہ گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک ڈرائیو پر چلتی ہے جبکہ اس میں موجود سیلف چارجنگ جنریٹر بیٹری کو بوقت ضرورت دوبارہ چارج کرتا ہے، جس سے لمبے سفر میں سہولت میسر آتی ہے۔

ڈیزائن اور خصوصیات

ڈیپل S05 کو مشہور ڈیزائنر کلاوس زائسیورا نے تیار کیا ہے، جو ووکس ویگن گروپ کے سابق ہیڈ آف ڈیزائن رہ چکے ہیں۔ اسپیس کرافٹ سے متاثرہ فرنٹ ڈیزائن، چوڑا اسٹانس، فریم لیس ونڈوز اور ہِڈن ڈور ہینڈلز اس SUV کو منفرد بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس گاڑی کو عالمی شہرت یافتہ ڈیزائن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز کا صارفین کو بڑا ریلیف: ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی قیمت برقرار

گاڑی اپنے طبقے میں سب سے طویل وہیل بیس اور سب سے چوڑی باڈی کے ساتھ آرہی ہے، جس سے مسافروں کو C-سیگمنٹ میں سب سے کشادہ کیبن فراہم ہوگا۔

عالمی کامیابی اور مقامی مارکیٹ میں اثرات

ڈیپل برانڈ عالمی سطح پر پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکا ہے اور اب S05 پاکستان میں سب سے جدید SUV کے طور پر لانچ ہونے جارہی ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز نے محض 6 برس میں ملک کی تیسری بڑی آٹو کمپنی کا درجہ حاصل کر لیا ہے اور 65 ہزار سے زائد گاڑیاں پاکستانی سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

گزشتہ برس کمپنی نے ڈیپل S07 SUV اور ڈیپل L07 سیڈان متعارف کرا کے نئی انرجی وہیکلز (NEVs) کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔

مارکیٹ کے مسائل اور نیا حل

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی محدود اپنائی جانے کی ایک بڑی وجہ چارجنگ انفراسٹرکچر اور رینج کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کب لانچ کرے گا؟

کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیپل S05 ان خدشات کو دور کرے گی اور ڈرائیورز کو زیادہ اعتماد اور سہولت فراہم کرے گی۔ گاڑی کے روڈ ٹیسٹ پہلے ہی ملک بھر میں جاری ہیں اور صارفین میں اس کی پہلی جھلک دیکھنے کے بعد جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔

مستقبل کی جھلک

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ڈیپل S05 کی آمد پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ایک نیا باب کھولے گی، جہاں لمبے سفر کے لیے رینج کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی اور صارفین مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک