ایشیا کپ سپر فور کے 15ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز بنائے۔ کمنڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Pakistan notch up a crucial win in the Asia Cup as they trump Sri Lanka in Abu Dhabi 👏#PAKvSL 📝: https://t.co/nbd1henRrd pic.twitter.com/K5boCLpkmi
— ICC (@ICC) September 23, 2025
حسین طلعت نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں اور ابرار احمد نے صرف 8 رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز پورے کرکے میچ اپنے نام کیا۔

محمد نواز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 38 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ حسین طلعت 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 24 اور فخر زمان نے 17 رنز اسکور کیے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، پلیئر آف دی میچ نشرہ کا بھی 6 کا اشارہ

سری لنکا کی جانب سے تھیكشنا اور ہسارنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔













