ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایریل مسک پر بچوں اور سوتیلی اولاد کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی

نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایریل مسک پر 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ زیادتیاں جنوبی افریقہ اور کیلیفورنیا میں ہوئیں؎ جن کے شواہد میں پولیس اور عدالتوں کے ریکارڈز، سوشل ورکرز کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور خاندانی انٹرویوز شامل ہیں۔

دہائیوں پر محیط الزامات

یہ پہلا موقع نہیں جب ایریل مسک پر اس نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہوں۔ ان پر سنہ 1993 میں پہلی بار الزام لگا تھا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے خاندان کو بتایا کہ ایریل نے اسے نامناسب انداز میں چھوا۔

مزید حیران کن انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایریل مسک نے اپنی تیسری بیوی کی بیٹی (سوتیلی بیٹی) سے تعلقات قائم کیے اور ایک بچہ بھی پیدا کیا۔

مزید پڑھیے: ایلون مسک کی برتری ختم، لیری ایلیسن دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار

سنہ2023 0 میں اسی سوتیلی بیٹی سے پیدا ہونے والے 5 سالہ بیٹے نے بھی ایریل پر نامناسب حرکات کا الزام لگایا۔

گرفتاری یا سزا نہیں ہوئی

رپورٹ کے مطابق ان الزامات کے باوجود ایریل مسک کو نہ تو کبھی گرفتار کیا گیا اور نہ ہی سزا سنائی گئی۔

ایریل مسک نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں بکواس اور لغو قرار دیا ہے۔

ایلون مسک کا تبصرہ

ایلون مسک، جو ماضی میں اپنے والد کو ایک خطرناک انسان قرار دے چکے ہیں کئی انٹرویوز میں واضح کر چکے ہیں کہ ان کے اور ان کے والد کے درمیان تعلقات کشیدہ اور محدود ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کے پاس دنیا کا پہلا کھرب پتی شخص بننے کا موقع، مگر کیسے؟

مسک کی اپنے والد سے دوری کی بڑی وجہ یہی جنسی زیادتی کے الزامات اور خاندانی مسائل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار