ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیابیطس سینٹر اسلام آباد (TDC) ظہیرالدین بابر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم امتناع کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے عملے کی کارروائی سے اسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث درجنوں شوگر کے مریض علاج سے محروم ہوگئے اور عملے کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایچ اے کے یکطرفہ اقدام نے نہ صرف طبی اصولوں بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو بھی مجروح کیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بورڈ ممبران طاہر عباسی، آصف شہزاد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہیرالدین بابر نے بتایا کہ ذیابیطس سینٹر نے 2009 میں یہ زمین خریدی اور بعد ازاں ٹرسٹ کے نام منتقل کی گئی جس کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے، مگر 2017 میں این ایچ اے نے دعویٰ کیا کہ یہ زمین 2003 میں ایکوائر کی گئی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر این ایچ اے کا دعویٰ درست ہے تو یہ زمین اسپتال اور پھر ٹرسٹ کے نام کیسے منتقل ہوئی؟

مزید پڑھیں: خاموش قاتل: ذیابیطس کی تشخیص میں تاخیر خطرناک، ماہرین کا انتباہ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ایچ اے کے عملے نے بغیر پیشگی نوٹس فلاحی اسپتال پر دھاوا بولا، املاک کو نقصان پہنچایا، مہنگے آلات اپنے قبضے میں لے لیے اور بجلی کا نظام تباہ کردیا، جس سے زیر علاج مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کے مطابق ذیابیطس سینٹر ایک مستند فلاحی ادارہ ہے جو 60 فیصد سے زائد مستحق مریضوں کو مفت علاج فراہم کرتا ہے اور پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں سے مریض یہاں علاج کے لیے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بچوں میں ذیابیطس کا مرض خطرناک حد تک بڑھنے لگا، وجوہات اور علامات؟

ظہیرالدین بابر نے کہا کہ این ایچ اے کی اس کارروائی سے سینکڑوں مریض متاثر ہوئے، اور ملک بھر میں لگائے جانے والے کیمپس بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ میں این ایچ اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور اسپتال کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار