لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔
بشری بی بی نے وکلا خواجہ حارث، انتظار پنجوتہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، نیب امیر دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
بشری بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے بشری بی بی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور حکم دیا کہ درخواست گزار سوا دو بجے تک پیش ہوں نہیں تو دو بج کر سولہ منٹ پر درخواست ضمانت مسترد کر دی جائے گی۔
بعد ازان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہو گئے۔ جس پر عدالت نے بشری بی بی کو 23 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔