سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 23 ستمبر کو پوری پاکستانی قوم اپنے سعودی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط دینی، ثقافتی اور تاریخی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
آج ٢٣ ستمبر کو مملکتِ سعودی عرب کا نیشنل ڈے ہے پوری پاکستانی قوم اپنے سعودی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔#يوم_الوطني_السعودي_95 @KSAembassyPK @AmbassadorNawaf pic.twitter.com/uQw7lpDtYN
— Senator Muhammad Talha Mahmood (@senatorMtalha) September 23, 2025
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والا اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، جو اس حقیقت کا مظہر ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، کرسٹیانو رونالڈو کی مبارکباد
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کا یہ تاریخی سفر مستقبل میں مزید گہرا اور مستحکم ہوگا۔