کرکٹ پر نظر دوڑائی جائے تو چند ممالک کے علاوہ اکثریت ان کی ہے جہاں اس کھیل کے مقابلے میں فٹبال کی مقبولیت زیادہ ہے جس کے باعث وہاں کرکٹ بہت کم ہی کھیلی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت نے اومان کو 21 رنز سے شکست دے دی
امریکا، بحرین، عمان، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ایسے ممالک ہیں جن میں چند ایک کے علاوہ اکثر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان یا بھارت سے ہوتا ہے۔
ان ممالک کے حوالے سے آئی سی سی کی ابتدا میں پالیسی تھی کہ یہ 2 کھلاڑی کسی اور ملک سے لیے جا سکتے ہیں تا کہ کرکٹ میں بہتری لائی جا سکے لیکن بہتری نہ آنے کے باعث اس میں ترمیم کردی گئی اور ترامیم ہوتے ہوتے اب یہ طے پا گیا ہے کہ آپ کم سے کم 2 کھلاڑی اسکواڈ میں ایسے شامل کریں جن کا تعلق متعلقہ ملک سے ہو خواہ وہ 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں شامل عمان کی ٹیم کی بات کی جائے تو اس میں 14 رکنی اسکواڈ میں 10 کا تعلق پاکستان سے تھا جن میں کراچی کے حماد مرزا اور عامر کلیم بھی شامل ہیں۔
حماد مرزا کے کوچ محمد اسلم نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ خود عمان کے لیے کوچنگ کر چکے ہیں اور پھر واپس پاکستان آکر انہوں نے مختلف کلبز میں کوچ کے فرائض انجام دینے شروع کیے۔
مزید پڑھیے: ایشیا کپ 2025: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی
محمد اسلم کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو باہر جا کر دیگر ممالک کے لیے کھیلتے ہیں اسی طرح حماد بھی کافی عرصے سے عمان میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کئی لوگوں سے حماد نے ٹرینگ لی ہے اور وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔
حماد مرزا کے بھائی عریب مرزا کا کہنا ہے کہ آج سے 5 برس قبل عمان میں ایک نوکری آئی جس کے لیے حماد نے اپلائی کیا وہ کرکٹ سے متعلق ہی نوکری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ملازمت حماد کو مل گئی اور تب سے وہ عمان میں ہی ہیں بس عید پر پاکستان آجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟
بھارت کے خلاف نصف سینچری کرنے پر ان کے بھائی کا کہنا تھا ہم سب گھر والوں نے بہت انجوائے کیا اور بعد میں حماد کے ساتھ فون پر بات بھی ہوئی وہ بھی بہت خوش تھے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔













