وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران کویت کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: کویت کا الیکٹرونک ویزا کیا ہے اور کون اپلائی کرسکتا ہے؟

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری، زراعت، لائیوسٹاک، افرادی قوت اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان رواں برس کے آخر میں کویتی ولی عہد کے سرکاری دورے کی میزبانی کا منتظر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کویتی ولی عہد نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار