کینیڈا: ٹک ٹاک کی بچوں کے ڈیٹا کے تحفظ کی کوششیں ناکافی قرار

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بچوں کو ایپ استعمال کرنے سے روکنے اور ان کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے اقدامات ناکافی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال کینیڈا میں لاکھوں بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، حالانکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلیٹ فارم 13 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے بڑی تعداد میں بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا جمع کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور مواد کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا۔

کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلپ ڈوفرینے اور دیگر حکام کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیقات میں کہا گیا کہ یہ ایپ صارفین، بشمول بچوں، سے بڑی مقدار میں معلومات اکٹھی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی

ڈوفرینے کے مطابق یہ ڈیٹا اس مواد اور اشتہارات کے تعین کے لیے استعمال ہوتا ہے جو صارفین دیکھتے ہیں، اور اس کا نوجوانوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

تحقیقات کے بعد ٹک ٹاک نے بچوں کے استعمال کو محدود کرنے اور صارفین کو زیادہ واضح طور پر بتانے پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ ان کا ڈیٹا کس طرح استعمال ہوسکتا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور پلیٹ فارم کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں گے، البتہ کچھ نتائج سے وہ متفق نہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک معاہدہ، بائٹ ڈانس کو امریکی آپریشنز میں بورڈ سیٹ مل گئی

یہ تحقیقات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دنیا بھر کی حکومتیں ٹک ٹاک کے صارفین پر اثرات اور سیکیورٹی خدشات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

امریکا اور یورپ میں بھی مختلف سطح پر ایپ کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟